ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور کے قریب مرونتے نیشنل ہائی وے پر کار اور لاری کی ٹکر؛ کار پر سوار پولس اہلکار شدید زخمی

کنداپور کے قریب مرونتے نیشنل ہائی وے پر کار اور لاری کی ٹکر؛ کار پر سوار پولس اہلکار شدید زخمی

Wed, 29 Mar 2017 17:40:10    S.O. News Service

کنداپور 29/ مارچ (ایس او نیوز) یہاں کے قریبی علاقہ مرونتے نیشنل ہائی وے پرکار اور لاری کی ٹکر میں کار پر سوار پولس کا ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا جسے قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ حادثے میں کار کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اطلاع کے مطابق اُڈپی ایس پی آفس کے سنئیر کلرک کرشنا مورتھی انکولہ اپنے مکان سے اُڈپی ایس پی دفتر جارہے تھے کہ اس دوران کنداپور سے بھٹکل کی طرف جانے والی ایک تیز رفتار ٹرک سے ان کی کار کی ٹکر ہوگئی۔ ٹکر میں کار کو شدید نقصان پہنچا ہے، جبکہ کرشنا مورتھی کو بھی کافی چوٹیں آئی ہیں۔ انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

گنگولی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس چھان بین کررہی ہے۔


Share: